مینگورہ ، مصالحتی کمیٹی تھانہ مینگورہ نے فریقین کے درمیان تنازعہ حل کرتے ہوئے راضی نامہ کرادیا ،فریق اول امجد علی ولد رشید علی سکنہ رنگ محلہ مینگورہ کا فریق دوم یعنی اپنے بھانجے شاہد علی ولد خان بہاد ر کیساتھ تنازعہ تھا جسے مصالحتی کمیٹی تھانہ مینگورہ کے چئیر مین حاجی محمد زبیر نے حل کرادیا اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امجد علی ولد رشید علی نے کہاکہ مصالحتی کمیٹی کا قیام مینگورہ کے عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں،فوری اور فری انصاف کیلئے غریب عوام بلا جھجک مصالحتی کمیٹی سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ میری بہن اور بہنوئی اج سے تقریبا 25سال پہلے فوت ہوچکے ہیں جنکے چھوٹے چھوٹے بچے عطاء4 اللہ ،نظام اور شاہد علی ہمارے گھر رہائش پذیر تھے اج سے چند سال پہلے عطاء اللہ کی شادی ہوئی اس نے اپنے رہن سہن کا بندوبست کرلیا اور وہ اپنے بیوی بچوں کیساتھ زندگی گزار رہاہے جبکہ نظام رشید کی اج سے دو سال پہلے انتقال ہوئی تاہم شاہد ہمارے گھر میں رہائش پذیر رہا اس دوران ہم نے شاہد کو اپنے بچوں کی طرح پرورش دی اور اج وہ بالغ ہوگیا ہے ہنر سیکھ کر اپنے لئے محنت مزدوری کررہاہے ہم نے اسکی منگنی کرادی اور اب مصالحتی کمیٹی کے توسط سے ان کو انکے مرحوم بھائی نظام رشید کے پیسے اور انکے ذاتی استعمال کے اشیاء4 حوالے کردئیے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے بھانجے معاشرے میں اپنا مقام پیدا کریں اور کسی کے اگے ہاتھ نہ پھیلائے شاہد اب جبکہ جوان ہوگیا ہے لہذا وہ بھی اپنے لئے رہائش کا بندوبست کرلیں اورہم اسکے ساتھ ہر ممکن مدد و تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اس سلسلے میں ہم نے مصالحت کیلئے ڈی سی سوات کو درخواست دی جس پر ڈی سی سوات محمود اسلم وزیر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مصالحتی کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ فریقین کے درمیان مصالحت کرائے اج جبکہ مصالحتی کمیٹی کے چئیر مین حاجی محمد زبیر نے ہمارے درمیان مصالحت کرائی اور بغیر کسی لالچ اور نفع کے ہمارا مسئلہ حل کردیا ہم ڈی سی سوات اور مصالحتی کمیٹی کے چئیرمین حاجی محمد زبیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ خدمت کے اس سلسلے کو بلا ناغہ جاری رکھیں گے اس موقع پر حاجی محمد زبیر نے کہاکہ ہم سوات کے عوام کے خدمت کیلئے بیٹھے ہیں اورہمارا فرض ہے کہ عوام کے درمیان کشیدگی اور تنازعات کو اسان طریقے سے حل کراسکے انہوں نے کہاکہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تنازعات کے وجوہات کو ختم کرتے ہوئے اپس اتحاد واتفاق سے رہے یاد رہے کہ مصالحتی کمیٹی تھانہ مینگورہ نے اب تک 1600سے زائد خاندانوں میں مصالحت کرائی ہے جبکہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران تقریبا 27تنازعات کو حل کراچکے ہیں۔
936 total views, no views today


