سوات، ڈسٹرکٹ پولیس افیسرسوات محمد سلیم مروت کے ہدا یت پر کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن میں تیزی کے باعث ٹریفک پولیس نے1000کمسن ڈرائیوروں کو موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ،کمسن ڈرائیوروں کے والدین نے اسٹامپ پیپر پر ڈی پی او سوات محمد سلیم مروت کو واضح ہدایت لکھی تھی کہ اگر میرے بیٹے نے دوبارہ ڈرائیونگ کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائی،اور ابھی میرے بیٹے کو رہاکرے ،ابتک 1000کمسن بچوں کے والدین نے اسٹامپ پییپرڈی پی او سوات کے افس میں جمع ہوچکی ہے ، والدین کے ضمانت پر کمسن ڈرائیوروں کو رہاکئے ،اگر دوبارہ ان کمسن ڈرائیوروں نے ڈرائیونگ کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائیگی،اسی طرح سوات کو ائے ہوئے دیگر اضلاع کے غیر قانونی طور پر 8000رکشہ سوات سے نکال دیا گیا جبکہ سینکڑوں رکشہ بھی سکریپ کی گئی،ٹریفک افس میں 30رکشہ تا حال بند ہوچکی ہے ،سوات بھر میں موٹرسائیکل کی جمعہ بازار پر مکمل پابندی عائد ہوچکی ہے ،جہاں بھی جمعہ بازار لگ گیا تو موجود تمام موٹر سائیکل اور خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کیجائیگی،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن کو سیاسی و غیر سیاسی لوگوں کامیاب سراہا،ڈی پی او سوات نے ٹریفک پولیس کو ہدائت دی کہ کمسن اور بغیر ہیلمٹ ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن تیز کرے ،کسی سفارش بھی کسی صورت میں قبول نہیں کیجائیگی ،ڈرائیوربھی ٹر یفک قوانین کا احترام کریں
654 total views, no views today


