کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا یکم محرم الحرام کل جب کہ یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں ماہر فلکیات، محکمہ موسمیات کے حکام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی جب کہ ملک بھر میں صوبائی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ان کے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔
ملک میں محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے مرکزی کمیٹی کو دیگر شہروں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا با ضابطہ اعلان کرتے ہوئے نئے اسلامی سال کی مبارکباد دی اور بتایا کہ ملک بھر میں یکم محرم الحرام 1437 ہجری 15 اکتوبر اور یوم عاشور 24 اکتوبر بروز ہفتے کو ہوگا۔
348 total views, no views today


