سوات اگر سوات کے وسائل سے بھرپورفائدہ اٹھایاجائے تو خیبر پختون خوا سمیت پورے ملک کے کئی ضروریات پورے کئے جاسکتے ہیں ضلعی ناظم اعلی محمدعلی شاہ، خوراک کے عالمی دن کے مناسب سے مقامی غیر سرکاری تنظیم لاسونہ اور ڈبیلو ایچ ایچ کے زیراہتمام سیدو شریف میں سمینار منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں مختلف تنظیموں کے ارکان اور عام لوگوں نے شرکت کی سمینار کے مہمان خصوصی ضلع سوات کے ناظم اعلی محمدعلی شاہ تھے
اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات میں وسائل بے تحاشاہے مگر بدقسمتی سے اس سے استفادہ حاصل نہیں کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ سوات میں جنگلات کو بدردی سے کاٹا جارہاہے، کھیتی باڑی کی زمین ختم ہورہی ہے اس پر عمارات بن رہے ہیں دریائے سوات کے پانی کو الودہ کیا جارہاہے اگر سوات کے دریاپر کالام سے مدین تک جگہ جگہ فش فارم اور پن بجلی گھر تعمیر کئے جائیں تو ایک طرف خوراک کی کمی پر قابوپایاجاسکتاہے تو دوسری طرف ملک کو درپیش توانائی کے بحران کو ختم کیاجاسکتاہے اس طرح اگر سوات کے جنگلات میں مزید درخت لگائے جائیں خاص کر اخروٹ کے تو اس سے مقامی لوگوں کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ سوات میں مختلف اقسام کے پھل ، سبزیاں اگائے جاسکتے ہے مگر اس کے لئے بہتر حکمت عملی اور کاشتکاروں کی تربیت ضروری ہے اس سے قبل لاسونہ تنظیم کے ڈائریکٹر اعظم خان نے کہاکہ جس طرح پاکستان کی آبادی بڑھ رہی ہے اس لحاظ سے 2050تک خوراک کی پیداوار میں ساٹھ فیصد اضافے کی ضرورت ہے ورنہ یہاں پر خوراک کی شدید قلت کا سامنا کرناپڑیگا انہوں نے کہا کہ اسی فیصد لوگوں کو مکمل خوراک میسر نہیں جس کی وجہ سے مختلف بیماریاں عام ہے خاص کر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اموات کا اضافہ اس طرح ماں بننے والے خواتین اور نوازیدہ بچوں میں مختلف بیماریاں ، جن میں کم وزن، چھوٹاقد وغیرہ خوراک کی کمی کے اسباب ہے ۔ سمینار میں لاسونہ تنظیم کے طرف سے نورمالک نے دنیا بھر اور پاکستان کے مختلف شعبوں کی اعداد وشمار پیش کئے جن میں خوراک کی کمی کو موضوع بنایاگیاتھا، نور مالک نے سمینار کے مقصد بارے کہاکہ عالمی اور مقامی سطح پر خوراک کی کمی کے بارے میں آگاہی اس وقت بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر مختلف خوارکی اشیاء کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جن میں مختلف قسم کی خوراکی اشیاء کو زخیرہ کرنے اورطویل مدت تک کارامد اور استعمال کرنے کی طریقے بتائے گئے اس کے ساتھ وسائل کو پیدا کرنے کے مختلف زرائع کی نشاندہی بھی کی گئی۔ اخر میں مہمان خصوصی ضلعی ناظم سید محمدعلی شاہ اور دیگر شرکاء نے سٹالوں کامعائینہ کیا اور اسے سراہا۔
377 total views, no views today


