سوات، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے اپنے افس میں کمسن ڈرائیوروں کے ورثاء کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کے حوالہ سے کہا ں کہ ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنیو الوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کیجائیگی ،کمسن ڈرائیور بغیر ہیلمٹ اور لائسنس نہ ہونیوالے ڈرائیورو ں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرینگے ،قانون کو چیلنج کرنیوالوں کیلئے قانونی راستہ بھی اپنائینگے ،
کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں ہوگی ،پرائیویٹ گاڑیوں پر سبز یا نیم سبز کے نمبر پلیٹ لگانے کی اجازت نہیں ہے ،اسکے خلاف بھی ضلع سوات بھر میں اپریشن جاری ہے ، سینکڑوں گاڑیوں سے غیر قانونی نمبر پلیٹ ہٹا دی گئی ہے ،یہ اپریشن بھی پایہ تکمیل تک جاری رہیگا ،عوام بھی پولیس کیساتھ خصوصی تعاؤن کریں ،
290 total views, no views today


