بریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کےعلاقہ کوٹہ نویکلے میں لڑکا اور لڑکی قتل کردیاگیا ، بریکوٹ پولیس چوکی کے رپورٹ کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے یونین کونسل کوٹہ کے نواحی علاقہ نویکلے میں گھر کے اندر دو لاشیں ملی ،جس میں ایک 16 سالہ لڑکی مسماۃ (ص) اور لڑکا ا سکنہ نویکلے کی تھی، دونوں کی لاشیں بریکوٹ سول ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے متنقل کردیا گیا ،پولیس نے رپورٹ درج کرکئے تفشیش شروع کردی، تاحال کوئی معلومات حاصل نہ ہو سکی۔
542 total views, no views today
Comments


