بریکوٹ، موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے پختون قوم سے دھوکا کیاہے ۔اے این پی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور ہم جمہوریت کے ذریعے ہی پختون قوم کی خدمت کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار اے این پی وراڈ بریکوٹ کے تنظیم کے ایک اہم اجلاس میں صدر پرویز خان نے کیا ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری ناصر خان انقلابیِ،آیاز خان افغانی ،نثار خان،اتمان خیل،،سردارعلی خان،شیر افضل خان،میاں جان،یوتھ صدر جنید خان،اورنگ زیب کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیداران موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوامی مسائل کو بالا طاق رکھ کر دھرنوں میں مصروف ہے ۔صوبے میں بے روز گاری ،بد امنی ،مہنگائی ،کرپشن اپنے حدود چھو رہی ہے مگر صوبائی حکومت پھر بھی تبدیلی کے نعرے لگا کر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں ۔وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام مسترد شدہ منصوبوں پر سیاست نہ کریں کیونکہ اے این پی کا ایک بھی رکن زندہ رہے گا وہ پختون قوم کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔اور اگر وفاقی حکومت پھر بھی باز نہ آیا تو ملک میں احتجاجوں کا ناختم ہو نے والا سلسلہ شروع ہوجائے گا جس کی ساری ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔
582 total views, no views today


