سوات، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت کے ہدائت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائی ،ڈی ایس پی سٹی صدیق اکبر خان اور ایس ایچ او مینگورہ وحید اللہ خان نے چوری کرنے والے گروہ کو میڈیا کے سامنے پیش کیاا س موقع پر ڈی ایس پی مینگورہ سٹی صدیق اکبر خان نے میڈیا کے نمائیندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاں کہ ڈی پی او سوات محمدسلیم مروت کے ہدایت پر چوروں کی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گرفتاری میں اے ایس آئی حمید اقبال خان اور سیکیورٹی اہلکاروں نے بالا افیسروں کے ہدایت پر مینگو رہ شہر میں دکانوں ،مکانات سے چوری کرنے والے گروہ فضل امین ولد فضل منان سکنہ لوئر دیر بلامبٹ ،رحمت علی ولد ادم خان سکنہ شاہدرہ وتکے ،مکرم ولد ہادی سکنہ یخ کوہے بنڑ ،شاہ خالد ،امیر نواب پسران سلیم ساکنان وتکے مینگورہ کو گرفتار کرلی،چوروں کے قبضہ سے 40ہزار روپے ،موبائیل اور ایک عدد اسٹپلیزر برآمدکی ، چوروں کے نشاندہی پر مزید تین چوروں کیخلاف چھا پہ مارنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ مزید برامدگی کا مکان بھی ہے ، چوروں کیخلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا،پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے ،ضلع سوات بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کے کاروائیوں کو عوام نے سراہا ،اور پولیس سے امید ظاہر کی کہ ضلع بھر میں جرائم کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرینگے۔
804 total views, no views today


