سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں گزشتہ رات سے وقفے وقفے برفباری کا سلسلہ جاری ہیں،
بارش اور برفباری کے بعد میدانی علاقوں میں ہلکی جبکہ بالائی علاقوں کالام اور ملم جبہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد لوگوں نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کردیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا سلسلہ ائیندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہیگا، سوات کے بالائی علاقوں میں ہر سال 10 فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی جاتی ہے جس کے باعث بالائی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں رہتے ہیں۔رپورٹ محبوب علی جیو نیوز
762 total views, no views today
Comments


