کراچی: معروف سماجی رہنما عبدالستارایدھی نے بھارتی وزیراعظم کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ كھيل كو چلنے ديں اور پيار كو بڑھنے ديں۔ معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نريندر مودی پاكستان اور بھارت كے درميان كھيل كو چلنے ديں اور پيار كو بڑھنے ديں،
نريندر مودی كو کو چاہیے کہ وہ بھارت ميں مسلمانوں پر حملے بند كروائیں اور دونوں ممالک كی عوام كو قريب لانے كے لیے كھيلوں كو فروغ ديں۔
عبدالستار ایدھی نے کہا کہ بھارت ميں پاكستان مخالف كارروائياں افسوس ناک ہيں جب کہ دونوں ممالک كے عوام كی خواہش ہے كہ خطے ميں دہشت گردی كا خاتمہ اور امن كی فضاء قائم ہو۔
361 total views, no views today
Comments


