مینگورہ، تحریک انصاف کی رُکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو سوات میں ریسکیو1122کے دفتر کے لئے مفت زمین دینے کی پیش کش کر دی ۔ سوات کے شہزادہ احمد زیب کی بیوہ کے مطابق اگر صوبائی حکومت سیدو شریف میں سوات کے واحد چلڈرن پارک میں ریسکیو کے دفتر کا کام بند کردے تو وہ صوبائی حکومت کو ریسکو کے لئے اپنی زمین مفت دینے کے لئے تیار ہے ، انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122سوات کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن بچوں کا واحد پارک اس سے بھی ضروری ہے اس وجہ سے حکومت بچوں کے پارک میں ریسکیو کے دفتر بنانے سے گریز کریں اور وہ ریسکیو کے دفتر کے لئے مفت زمین دینے کے لئے تیار ہے۔
678 total views, no views today
Comments


