محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 9 اور 10 محرم کو ملک کے بیشتر حصوں میں موبائل فون سروس 2 روز تک معطل رہے گی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل فون سروس معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے 68 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔
موبائل فون سروس کے علاوہ یوم عاشور کے موقع پر ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔
329 total views, no views today
Comments


