سوات،پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عبدالرحیم خان نے کہا ہے کہ امیر مقام کی سیاسی بصیرت ، حکمت عملی کا یہ زندہ ثبوت ہے کہ انہوں نے شانگلہ ، سوات کیلئے ناظم اعلیٰ دیئے ہیں، سوات میں بھی انہوں نے بہترین حکمت عملی اپناتے ہوئے اپنی حکومت قائم کی ، پشاور ٹاون فور کی ناظم اور مانسہرہ ضلعی کی نظامت امیر مقام کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے، نیاز احمدخان مالیاتی کمیشن کا ممبر منتخب ہوئے جو ن لیگ اور امیر مقام کی جیت ہے،امیر مقام نے لوگوں کیلئے جو کچھ کیا ہے ،وہ تاریخ کا حصہ ہے سات پارٹیوں نے امیر مقام پر اعتماد کا اظہار کیا ہے،شہرکے تمام مسائل کا ذمہ دار سٹی صدر صادق عزیز باچا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے نویکلے میں پارٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع علی باچا،امان اللہ خان،عمر ربی، خادم شاہ، اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،خوازہ خیلہ ، کبل کو سوئی گیس کی فراہمی کا سارا کریڈٹ امیر مقام کو جاتا ہے، انہوں نے شانگلہ کی بجائے سوات میں الیکشن لڑا ، جو اس سے اس کی محبت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، وہ سوات کی تعمیر وترقی کیلئے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ڈرائینگ روم کی پارٹی تھی لیکن امیر مقا م کی بدولت اج یہ پارٹی گلیوں میں بھی زندہ ہے، اور یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کثیر تعداد میں ضلعی کونسلرز کامیاب ہوئے ، انہوں نے کہا کہ امیر مقام کی قیادت پر پوری صوبے کے عوام فخر کرتے ہیں اور یہی محبت ہے کہ وزیر اعظم نے ان کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے ۔
679 total views, no views today


