سوات،مسلم لیگ ن کے رہنماء انجنیئر عمر فاروق نے زلزلہ سے متاثرہ افراد میں نقد رقوم تقسیم کردی،ن لیگ کے جنرل سیکرٹری نے مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں میں زلزلہ سے متاثرہ گھروں کا دورہ کیا ،جہاں پر وہ متاثرین زلزلہ سے ملے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں زلزلہ نے تباہی مچادی ہے، صوبائی اور مرکزی حکومت متاثرین زلزلہ کی امداد کیلئے اگے ائے ، اور ان لوگوں کی مدد کریں اس موقع پر انہوں نے وزیر مال میں زلزلہ سے متاثرہ افرادقاسم، نواب علی، چاچا، اکبر علی،ساجد ، عجب خان، ریشمہ خان، الہیٰ میں نقد رقوم تقسیم کی، اس موقع پر انہوں نے سوات نیوز ڈاٹ کام کا بھی شکریہ ادا کیا، کہ انہوں نے متاثرہ عوام کی بھر پور مدد کی اور ان کے اواز کو لوگوں تک پہنچایا ۔انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ مستقبل میں بھی متاثرہ عوام کی مدد کرینگے، اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ ہم انجنئیر عمر فاروق کا شکریہ ادا کرتے ہیں وہ پہلے ادمی ہے جنہوں نے ہماری مدد کی ہے۔
520 total views, no views today


