الپوری، شانگلہ میں زلزلہ نے تباہی مچادی ، 52افراد جاں بحق ہزاروں مکا نات منہدم ، سینکڑوں زخمی ہو گئے ، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان اور پرو یز خٹک کا زلزلہ سے متاثرہ ضلع شانگلہ کا دورہ ، فوٹو سیشن کر نے کے بعد پیکج کا علا ن کئے بغیر طفل تسلیاں دیکر واپس چلے گئے ، گزشتہ روز آنے والے تباہ کن زلزلے سے شانگلہ کے سب سے زیادہ متاثرہوا ہے اور شانگلہ میں پچاس سے زائد افراد جاں بحق ہو نے کی تصدیق ہو ئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے ہیں اس طرح ضلع بھر میں ہزاروں کچے مکا نات منہدم ہو گئے ہیں اور وسیع پیما نے پر تباہی ہو تی ہے ، ریسکیوا پریشن مکمل کر لیا گیا ہے تاہم ہلا کتوں میں مزید اضا فے کا امکان ہے کیو نکہ پہاڑی علا قوں سے ابھی تک ہلا کتوں کی اطلا عات آرہی ہے ، وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے منگل کے روز زلزلہ سے متاثرہ ضلع شانگلہ کا دورہ کیا اور شانگلہ ٹاپ پر ضلع انتظامیہ عسکری حکام نے انہیں شانگلہ میں ہو نے والے نقصا نا ت کے حوالے سے تفصیلی بریفینگ دی، گو ر نر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ، وزیر اطلا عات پرو یز رشید اور نجینئر امیر مقام اور ڈاکٹر عباد اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے، بعدازاں منتخب ناظمین و مشران علا قہ سے خطا ب کر تے ہو ئے وزیر اعظم نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم متاثرین کے ساتھ ہیں ، انہوں نے کہا کہ زلزلہ سے سب سے زیاد ہ نقصان شانگلہ میں ہوا ہے اور زیادہ ہلا کتیں بھی شانگلہ میں ہو ئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ جو نقصان ہو ئے ہیں انہیں سا منے رکھ کر صو بائی حکومت سے مل کر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مشاورت کر کے اچھا پیکج دیں گے اور ایک دم اعلان کر نے کے بجا ئے مشتر کہ طور پر اچھا پیکج دیں گے تاکہ نقصان کا ازالہ ہو سکے ، انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علا ج اور سٹرکوں کی بحالی کیلئے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں فوجی افسران اور جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جوقابل تحسین ہے ، دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرو یز خٹک ، حاجی عبد المنعیم کے ہمراہ اچانک ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری کا دورہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ زخمیوں کی عیادت کی ، اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے چےئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہم نے اکثر علا قے دیکھیں ہیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کیلئے ہنگامی بنیاد وں پر اقدامات اُٹھا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ، زلزلہ سے متاثرہ شانگلہ کے عوام نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور عمران خان کے دورے کو محض فوٹو سیشن قرار دیا اور کہا کہ دونوں لیڈاران کو ئی بھی پیکج کے اعلان کے بغیر عوام کو طفل تسلیاں دے کر واپس چلے گئے
724 total views, no views today


