سوات، سوات میں آج مزید چار افراد نے دم توڑدی، جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی، ضلع بھر میں چار سو سے زائد افراد زخمی بھی ہیں جبکہ پانچ سو سے زائد گھر مکمل اور جزوی طور پر تباہ ہیں، سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع سوات میں زلزلہ سے سب سے زیادہ تباہی مچا دی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع بھر میں زلزلہ سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 34 تک پہنچ گئی ہے،
جاں بحق ہونیوالے افراد میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے، سیدو شریف ہسپتال میں اج بھی دور دراز علاقوں سے زخمیوں کو لانے کا سلسلہ بھی جاری رہا، اسی طرح ضلع شانگلہ کے تشویشناک زخمی بھی سیدو شریف ہسپتال منتقل کئے گئے ، دوسرے روز بھی سیدو شریف ہسپتال کے تمام وارڈز مریضوں سے بھر رہے ، اسی طرح زلزلہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تدفین بھی اج کی گئی، آج مجموعی طور پر تیرہ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں، جبکہ لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں، اور جو گھر خراب ہے ان سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔
375 total views, no views today


