ؓبریکوٹ، تحصیل بریکوٹ کے زلزلہ متاثرین کے تیسرے روز بھی کوئی مدوا نہیں ہوا۔وفاقی اور صوبائی حکومت کے نمائندے تماشائی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔سینکڑوں متاثرین ابھی بھی بے بسی کے عالم میں ہیں۔ممبران اسمبلی اور دیگر سرکاری آفیسرز کے دورے صرف اور صرف یقین دہانی تک محدود ہیں ابھی تک کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ۔جو ٹینٹس اور کمبل تقسیم ہوئے ہیں وہ متاثرین کے ساتھ مذاق ہونے کے مترادف ہے ۔تحصیل بریکوٹ میں سروے جاری ہے جس میں پاک آرمی ،پٹواری ،بلدیاتی نمائندے شامل ہیں آج تحصیل بریکوٹ کے سروے مکمل ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق 26اکتوبر کے ہولنا ک زلزلے نے تحصیل بریکوٹ کو گہری زخم دئیے ہیں اس زلزلے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 28کے قریب زخمی ہوگئے تھے ۔دو سو سے زائد گھر صحفہ ہستی سے مٹ گئے جبکہ چار سو سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچ گیا ہے۔تحصیل بریکوٹ کے متاثرین کے لئے صوبائی حکومت نے سو ٹینٹس فراہم کئے تھے اور تقسیم بھی ہو ئے ہیں اس کے علاوہ متاثرین اب بھی بے بس نظر آرہے ہیں ۔پی کے 81صوبائی ممبر اسمبلی عزیز اللہ خان نے تیسرے روز املوک درہ کا دورہ کیا جہاں پر صرف سیرئی میں 15گھرمکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 37گھر وں کو جزوی نقصان پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ درجنوں قیمتی مال موشیوں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔اس دورے میں اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد ،ویلیچ کونسل املوک دورہ ناظم عصمت اللہ،نائب ناظم مخدوم شاہ ،کونسلر پرویز کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔وہاں پر علاقے میں 10ٹینٹس اور 10کمبل تقسیم کئے گئے جس پر لوگوں نے شدید الفاظ میں کہاکہ ہمارے ساتھ جو مد د کی جارہی ہے وہ ہمارے ساتھ ظلم کے متراف ہے ۔ایم پی اے عزیز اللہ خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کی طرف سے امداد کا سلسلہ جاری ہے اور بہت جلد ان کے مسائل پر قابو پا لیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد سے رابطہ کرنے پر انہوں نے کہاکہ بریکوٹ انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی طرف سے 90ٹینٹس فراہم کئے گئے ہیں اور تقسیم بھی ہوئے ہیں ابھی تک کسی بھی فلاحی ادارے کی طرف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے ۔ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہاکہ بہت جلد متاثرین کے ساتھ بھر پور امداد کیا جائے گا ۔
652 total views, no views today


