مینگورہ،گزشتہ روز ہولناک زلزلے میں گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پور بھی مکمل طور پر ناقابل استعمال ہوچکاہے ۔ جس کے وجہ سے طالب علم کھلے آسمان پڑھائی پر مجبور ہے ۔ یونین کونسل اسلام پور کے عوام نے موجودہ ضلعی صوبائی مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ مذکورہ سکول کو جلد ازجلد دوبارہ تعمیر کی جائے ۔ یونین کونسل سیدو شریف کے عمائدین کا کہنا تھا کہ مذکورہ سکول میں تقریباً اٹھ سو طلباء پڑھائی کرتے ہیں ۔ موجودہ حکومت جلد از جلد سکول کو تعمیر کرے ۔اور بچوں کو پڑھائی کا مواقع فراہم کرے ۔
488 total views, no views today
Comments


