منگورہ،ٹرانسپورٹ یونین نے مطالبات کیلئے ایکا کرلیا ،تمام اڈوں نے ٹرانسپورٹ یونین کے حمایت کا اعلان کر دیا،جبکہ مزدور ہونین نے بھی احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا، احتجاج جاری رکھنے کا اعلان،کل سے روزانہ دو گھنٹے احتجاج کا بھی فیصلہ جبکہ ٹھیکدار کی خلاف اج پریس کانفرنس بھی متوقع ہیں۔ گزشتہ روز ٹرانسپورٹ یونین کا اہم اجلاس زیر صدارت خائیستہ باچا منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام اڈوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر تمام اڈوں والوں نے احتجاج کے حمایت کا اعلان بھی کیا۔اجلاس میں ٹھیکدار کے خلاف احتجاج رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ،ٹی ایم اے اور ٹھیکدار کے خلاف روزانہ دو کھنٹے احتجاج کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ اج پریس کانفرنس میں نامعلوم مدت پہیہ جام ہڑتال کا اعلان بھی متوقع ہے۔مزدور یونین نے بھی احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کر دیا۔
504 total views, no views today


