مینگورہ، سوات کے سیاحتی علاقے کالام میں دو فریقین کے درمیان رقم کی تنازعے پر تصادم،دو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقہ کالام کس میں دو فریقین کے مابین رقم کی تنازعے پر معمولی تکرار کے بعد جھگڑا ہوا۔جھگڑے کے دوران پتھروں ،لاٹھیوں اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوئے۔ فریق اول گل داد ،انور علی،پسران گل محمد،فریق دوم سے محمد زمان ،میر عالم ،محمد زادہ ،محمد زرین اور دو خواتین زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے دونوں فریقین کے خلاف واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کردی
492 total views, no views today
Comments


