بریکوٹ، صوبائی حکومت کی طرف سے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم ،تحصیل بریکوٹ کے متاثرین کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔صوبائی حکومت کی اولین ترجیح یہی ہے کہ وہ مکمل شفاف سروے مکمل کرکے متاثرین کو ان کے گھر کے دہلیز پر مد د ہو سکے ۔متاثرین زلزلہ کے ساتھ معاشرے کا ہر فرد اپنا مثبت کردار اد ا کرے ۔ان خیالات آفس اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ میں تحصیل ناظم تحصیل بریکوٹ گوہر ایوب خان، اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمد،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فہیم خان،ضلعی کونسلر سید باچہ حسین کے علاوہ لواحیقن موجود تھے ۔تحصیل بریکوٹ کے علاقہ کوٹہ میں مسماۃ (م) زوجہ سلیم اور علاقے شموزئی گمکوٹ کی فائلہ ختر مختیار د زلزلے میں جا ں بحق ہوگئے تھے ان کے لواحقین میں چھ ،چھ لاکھ روپے کے کراس چیک تقسیم کردئیے گئے انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات ماضی میں بھی آچکے ہیں مگر تاریخ میں پہلی بار متاثرین کو بہت قلیل مدت میں نقد رقم کا امداد کیا گیا ۔یہ رقم انسان جان کے مترادف نہیں ہے بلکہ اس مشکل گھڑ ی میں متاثرہ خاندان کے غم میں شریک ہونے کا ایک ذریعے ہے۔صوبائی حکومت اس مشکل وقت میں ثابت کرے گی کہ متاثرین کو جلد آباد کرکے ایک خوشگوار اور نئی زندگی اپنے چھت کے نیچے گذاری گی ۔مذید براں تحصیل کبل میں بھی مخٹلف علاقوں میں جاں بحق ہونے والے چار افراد کے لواحقین میں چیکس بھی تقسیم کئے گئے ۔
508 total views, no views today


