لاہور: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ قوم کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اور ہمیں جمہوریت پر پختہ یقین ہے۔ لاہور میں علاقے سرائے سلطان کی یونین کونسل میں بلدیاتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان جمہوری عمل کے ذریعے معرض وجود میں آیا اور جمہوری اقدار پر عمل پیرا ہوکر ہی ترقی اورخوشحالی حاصل کی جاسکتی ہے
انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل میں عوام کی بھرپور شرکت آئین اور قانون پر مسلم لیگ (ن) کے یقین کا مظہر ہے۔
258 total views, no views today
Comments


