سوات، سوات کے بزرگ قوم پرست رہنما افضل خان لالا کی تعزیت کیلئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، ملک کے مختلف حصوں سے بڑی تعداد دمیں لوگوں نے سوات کے گاؤں درشخیلہ میں ان کے اباؤں گھر کا رخ کیا، جہاں پر ان کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، اس کے علاوہ مختلف سیاسی، سماجی تنظیموں، وکلاء بارز،میں بھی فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت شمشیر علی خان میر خانخیل ایڈوکیٹ منعقد ہوا ، تمام وکلاء ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے اجلاس میں شرکت کی اور محمد افضل خان (لالا ) کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، اجلاس میں شریک تمام وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے بانی صدر محمد افضل خان لالا ایڈوکیٹ کے وفات پر غم کا اظہار کیا اور محمد افضل خان لالا کے خدمات کو سراہا ، اور خان لالا کو خراچ تحسین پیش کیا ، اجلاس کے اختتام پر صدر ڈسٹرکٹ بار نے محمد افضل خان لالا (مرحوم) کی بحیثیت صدر ڈسٹرکٹ بار ،جمہوریت اور امن کیلئے خدمات کو سراہا ، ڈسٹرکٹ باروم میں خان لالا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور بعد ازا اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ خان لا لا کو جنت الفرودس میں جگہ عطاء فرمائے او ر ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطاء فرمائے ، ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے گزشتہ روز کو یوم سوگ کے طور پر منایا اور وکلاء عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش
نہیں ہوئے ۔
پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ / دارالقضا ء سوات ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن سوات کے پہلے صدر اور سابق وفاقی وزیر محمد افضل خان (خان لالا) ایڈوکیٹ مرحوم کے یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا ، اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کے کثیر تعداد میں وکلاء صاحبان نے شرکت کی ، تعزیتی ریفرنس میں وکلاء صاحبان نے افضل خان لالا کے حالات زندگی پر روشنی ڈالی اور قیام امن کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا ، تعزیتی ریفرنس کے آخر میں مروحوم افضل خان لا لا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس کے اخر میں پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے صدر رضا ء الدین خان ایڈوکیٹ مرحوم افضل خان لالا کو خراج تحسین پیش کی اور مرحوم خان لالا کیلئے اجتماعی دعا کی اور تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔
644 total views, no views today


