بریکوٹ،تحصیل بریکوٹ کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا سروے 9دنوں میں مکمل ہوگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ الطاف احمدچاچڑ نے میڈیا کو بتایا کہ سروے میں بریکوٹ انتظامیہ،پاک آرمی کے جوانوں ،پولیس اوربلدیاتی نمائندوں نے بھر حصہ لیا اور انہوں نے اپنی بھرپور کوشش کی کہ وہ سروے کو مکمل طور پر شفاف کرے۔سروے کے مطابق تحصیل بریکوٹ میں مکمل طور پر 755گھرانے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 817گھروں کو جزوی نقصان پہنچ گیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش رہی کہ ہم سروے کو جلداز جلد مکمل کریں تاکہ متاثرین کے ساتھ حکومت کی طرف سے بروقت مالی امداد ہوسکے ۔اس وقت ہم متاثرین میں چیکس تقسیم کررہے ہیں اور رات گئے تک ڈیوٹی کررہے ہیں ابھی تک تقریباً 245تک متاثرین زلزلہ کو چیکس سے نوازا گیا ہے اور باقی بھی بہت جلد تقسیم کردیئے جائیں گے۔مزید براں انہوں نے کہاکہ ہم نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی ہے کہ حقداروں کو ان کا حق مل سکے پھربھی اگر کسی کی حق تلفی ہوئی ہوتو ہم سے پوری طور پر رابطہ کریں ۔ان کی داد رسی کی جائے گی اور ان سے کی گئی زیاتی کرنے والوں کا محاسبہ بھی کیا جائے گا۔
650 total views, no views today


