سوات،پاکستان نیوی کا متاثرین زلزلہ کیلئے امداد ی کارروائیاں جاری، 32 ٹن امدادی سامان اب تک متاثرین میں تقسیم ، مزید امداد بھی دینگے، ان خیالات کااظہار لیفٹیننٹ جاوید نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اب تک پاکستان نیوی نے ملاکنڈڈویژن کے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہیں،پاکستان نیوی ملک کے دوسرے اداروں کیطرح متاثرین زلزلہ کیساتھ امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں، ملاکنڈڈویژن میں 32 ٹن امداد ی سامان تقسیم کیا جاچکا ہے، جس میں راشن، خیمے، اور دیگر ضروریات زندگی کے سامان شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ پانچ سو سے زائد ان مکانات کو خیمے دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات، شانگلہ ، دیر ، چترال سمیت دیگر علاقوں کے متاثرین زلزلہ کیساتھ شان بشانہ ملکر ان کے دکھ درد میں شریک ہیں، انہوں نے کہا کہ متاثرین کی ہرممکن مدد کرینگے، جن علاقوں کے متاثرین کو مدد نہیں پہنچ سکی ، ان علاقوں کی نشاندہی کی جائے تو متاثرین کی مدد کرینگے، انہوں نے کہا کہ سوات، شانگلہ، میں کئی ٹرک پر مشتمل امدادی سامان علاقہ کے مشران کی تعاون سے تقسیم کیا جاچکا ہے اور یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہے گا۔
710 total views, no views today


