بریکوٹ،سوات کے تحصیل بریکوٹ میں 26 اکتوبر تباہ کن زلزلے نے جو تباہی مچائی تھی اور جن لوگوں کا نقصان ہوا تھا حکومتی اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کوچیکس دئیے گئے ، جبکہ بریکوٹ میں مبینہ طور پر معلوم ہوا ہے کہ بعض افراد نے درجنوں چیک وصول کئے ہیں ، حقیقت میں اس کا کوئی جانی ومالی وغیرہ کوئی نقصان نہیں ہوا یا تو با اثر افراد کے اشیرباد حاصل تھی یا کسی اور طریقے سے اپنانام لسٹ میں شامل کرکے چیک وصول کئے ہیں۔ اس سلسلے میں بروقت نشاندہی بھی کی گئی ہے ، مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں ، اس سلسلے میں ذمہ دار حکام یا دوسرے ادارے ازسر نو تحقیقات کرکے دوبارہ سروے کریں اور جن لوگوں نے غلط چیک وصول کئے ہیں ان کے خلاف مقدمات درج کرکے سامنے لایاجائے ، تاکہ آئندہ کے لئے کوئی اسی طرح کے بے قاعدگی یا دوسرے کے حق چھیننے کی کوشش نہ کرسکے۔
476 total views, no views today


