مینگورہ ، رنگ محلہ سوئی گیس لوپریشر اور لوڈشیڈنگ کے دس سال پورے ہوگئے ، لیکن مسئلہ ابھی تک حل نہ ہوسکا ، سردی کا موسم شروع ہوتے ہی لوپریشر جاری ہے اور کھاناپکانے کے وقت گیس غائب رہتی ہے ، اہلیان علاقہ ، ہر سال سردی کے موسم میں اہلیان رنگ محلہ سوئی گیس کی سہولت سے محروم رہتے ہیں ، ماڈل ضلع بنانے سے پہلے سوئی گیس کا مسئلہ حل ہوناچاہئے ،
ایک ساڑھے ایک انچ پائپ کے بجائے دو انچ پائپ لائن کا نقشہ بھی تیار ہے ، یوسی رنگ محلہ کے مکین حاجی محمدی خان ، حاجی فضل واحد ، حاجی محمد رحمان ،قاضی حضرت یوسف ، علی محمد علیم ، علی جان ، فضل الٰہی ، اور دیگر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ ماڈل ضلع بنانے سے پہلے سوئی گیس کا مسئلہ حل کرناچاہئے کیونکہ عرصہ دس سال سے اہلیان رنگ محلہ سوئی گیس لو پریشر اور لوڈشیدنگ کارونا رورہے ہیں لیکن کوئی بھی اس فریاد کو سننے کے لئے تیار نہیں
233 total views, no views today


