مینگورہ،قومی وطن پارٹی کے راہنماوپی کے اسی کے ارگنائزرفضل رحمان نونو نے وزیراعلیٰ پرویزخٹک صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے افتاب احمدخان شیرپاء کے حوالے سے جاری کردہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ پرویزخٹک وہ شخص ہے جن کی سازشوں کی وجہ سے ماضی میں کئی سیاسی پارٹیوں کے قائدین کے مابین
اختلافات اورغلط فہمیاں پیداہوئی تھیں ،موصوف نے ہردورمیں ذاتی مفادات اورکرسی کے حصول کی خاطر سیاست کی اورسیاسی وفاداریاں وپارٹیاں تبدیل کی ہیں،انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک آج جس منصب پر بیٹھا ہے وہ بھی افتاب احمدخان شیرپاؤ کے مرہون منت ہے کیونک اس منصب کے اوربھی بہت سے امیدوار تھے ،انہوں نے کہاکہ تبدیلی اورانصاف کے نعرے لگانے والوں نے انصاف کی دھجیاں بکھیر کررکھ دی ہیں نہ تو ان لوگوں نے عوام کو انصاف دیا اور نہ ہی ان کی محرومیوں کا ازالہ کیا اوراوپر سے سیاسی قائدین کے بارے میں ہرزہ سرائی بھی کررہے ہیں جس سے ا ن کی سیاست کا پتہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک جس سیاسی پارٹی میں رہ چکاہے اسی پارٹی کے قائدین پر وار کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ عمران خان پر کب وار کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ کمیشن اورکرپشن کاخاتمہ کرنے کے وعدے کرنے والوں کے دورمیں کمیشن اورکرپشن کو خوب فروغ مل رہا ہے ،عوام پریشان ہیں کہ صرف نو ماہ میں ناانصافی کا یہ حا ل ہے تو آگے چل کر یہ سلسلہ کیا صورت اختیار کرے گا،انہوں نے کہاکہ افتاب احمد خان شیرپاؤ واحدلیڈر ہے جو پختون قوم کے مسائل کے حل اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے عملی جدوجہد کررہے ہیں۔
337 total views, no views today


