سوات، سوات کے سینئر صحافی اور اے ار وائی نیوز اور روزنامہ آج کے بیوروچیف شہزاد عالم کی کار چوری ہوگئی ،پولیس حسب معمول تفتیش پر لگ گئی، سوات کے سینئر صحافی اور اے ار وائی نیوز کے رپورٹر شہزاد عالم میٹنگ کیلئے اسلام اباد ائے ہوئے تھے کہ اپنے دوست وحید کے ہاں مدنیہ ٹاون شکریال میں ٹہرے تھے کہ صبح انکی گاڑی ا یکس ایل ائی نمبر ار پی (راجن پور )9200 انجن نمبر 2373470 چیسس نمبر این زیڈ ایف 120.6001162 ماڈل2003 نامعلوم چور لے اڑے تھے، جس پر فوری طور پر انہوں نے پولیس سے را بطہ کیا اور جب تین گھنٹے تاخیر سے پولیس پہنچ گئی تو انہوں نے حسب سابق ایف ائی ار درج کرکے تفتیش پر لگ گئی ۔
516 total views, no views today
Comments


