مینگورہ، سوات میں خیبر پختونخواکراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روز ٹریننگ و کوچنگ کیمپ اختتام پذیر ،کھلاڑیوں نے جدید ٹیکنیکس پر عبور حاصل کرلی ۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں پشاور کے ٹریننگ کوچ محمد کاشف ، مہمان خصوصی سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ،جنرل سیکرٹری کے پی کے خالد نور اور نیشنل چیمپئن و انٹرنیشنل کھلاڑی محمد کاشف کی سربراہی میں سوات میں تین روزہ کراٹے ٹریننگ کوچنگ کیمپ لگایا گیا جس میں کراٹے کے خواہشمند کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر انٹر نیشنل کھلاڑی محمد کاشف نے کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کو جدید طرز سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کراٹے سیکھائے اور انہیں ائندہ مقابلوں میں بہتر کارکردگی دیکھانے پر زور دیا گیا ۔اس موقع پر سوات کے جنرل سیکرٹری وصال محمد اور حضرت علی نے اپنے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سوات کے کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن وسائل نہ ہونے کیوجہ سے کھلاڑیوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سوات میں سرکاری سکولوں میں کراٹے سیکھنے والے کھلاڑیوں کے لئے پریکٹس کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ کھلے جگہوں میں کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منواسکی۔اس موقع پر سوات سپورٹس آفیسر سید ثقلین شاہ نے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کی اور نیشنل چیمپئن و انٹر نیشنل کھلاڑی محمد کاشف کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔
492 total views, no views today


