سوات،اہل سنت والجماعت ضلع سوات کے زیراہتمام ممتاز قادری کی رہائی کے لئے سوات پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ، ممتاز قادری کی رہائی کے لئے فلک شگاف نعرے بازی ،حکومت فوری طورپر عاشق رسولْ ممتاز قادری کو رہا کریں ورنہ ملک گیر لانگ مارچ شروع کریں گے، ممتاز قادری کی سزا جمہوریت ، پاکستا ن کی آئین اور شریعت کے خلاف ہے، حکومت امریکہ کو خوش کرنے کے بجائے فملک کے عوام کی خوشی کے لئے فیصلے کریں مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضا خان قادری ، مولاناپیر سید ، حافظ سراج الدین ، مفتی کفایت اللہ ، صوفی اورنگزیب اور مولانا بشیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک کے 18کروڑ عوام ممتاز قادری کی رہائی چاہتے ہیں ، ہم ناموس رسالتْ پر ہر وقت مرمٹ نے کے لئے تیار ہیں ، گستاخ رسولْ کافراور واجب القتل ہے اس لئے فوری طور پر غازی ممتاز قادری کو رہا کریں مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب غازی ممتاز کی رہائی کے لئے جاری تحریک کو دبانے کے لئے مدارس پر چھاپے ماررہی ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو تاریخ سے سبق سیکھنا ہوگاکیونکہ جس نے بھی کفری طاقتوں کی غلامی کی دنیا میں خوار و ذلیل ہوا ہے۔
588 total views, no views today


