بریکوٹ،تحصیل کونسل بریکوٹ کا8,14,97,000مالی بجٹ اتفاقی رائے سے منظور ‘ ترقیاتی کاموں کے لئے3,77,92,000 ،عملے کی تنخواہو ں کے لئے 1,48,64,221، لازمی اخراجات کے لئے 1,72,78,000جبکہ ٹی ایم اے افس کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ‘ تفصیلات کے مطابق صوبے کے دیگر تحصیلوں کی طرح تحصیل کونسل بریکوٹ میں بھی مالی بجٹ اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا ‘ اس سلسلے میں گزشتہ روزتحصیل میونسپل کمیٹی کے دفتر میں ایک اجلاس زیر صدارت پریزائیڈنگ افسر ڈاکٹر عزت الرحمان منعقد ہوا ‘ اجلاس میں تمام تحصیل کونسلران جس میں ناظم گوہر ایوب ، فضل اکبر خان ، عدنان خان ، حاجی نواب ، نیک علی خان ،تلک کمار ،خاتون کونسلر،ٹی ایم او فضل ربی خان ، انجینئر عمران ہلال ، لائیسنس انسپکٹر آیاز خان اور دیگر نے شرکت کی‘ اجلاس میں تحصیل کونسل بریکوٹ کے لئے سال 2015-16کے مالی بجٹ کل 8,14,97,000مالی بجٹ اتفاقی رائے سے منظور کرلیا گیا جس میں ترقیاتی کاموں کے لئے3,77,92,000 ،عملے کی تنخواہو ں کے لئے 1,48,64,221، لازمی اخراجات کے لئے 1,72,78,000جبکہ ٹی ایم اے افس کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے ‘ اس موقع پر ناظم تحصیل کونسل بریکوٹ گوہر ایوب خان ، تحصیل کونسلر فضل اکبر خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس کونسل کو عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہیں ہم تمام فنڈ کو باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم سے لگائینگے ‘ ہمیں اس تحصیل میں ایمانداری سے کام کرنا ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ ہم غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی لائینگے اور تحصیل کونسل بریکوٹ کے لئے ایک مثالی دفتر کا قیام کرینگے جس میں تمام سہولیات میسر ہونگے‘ انہوں نے کہا کہ پورے تحصیل بریکوٹ جو کہ وسیع علاقے پر پھیلا ہوا ہے اس کے لئے ایک فائر بریگیڈاور مونسپل کمیٹی کے عملے میں اضافہ کردیا جائیگا ‘ اخر میں تحصیل کونسل کے تمام ممبران نے ٹی ایم او فضل ربی خان کی تحصیل بریکوٹ میں کارگردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ فضل ربی خان نے اپنے دور ملازمت میں بریکوٹ کی ترقی اور خوشحالی کے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ ائندہ بھی تحصیل بریکوٹ کے لئے ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرینگے ۔
540 total views, no views today


