سوات ، محکمہ موسمیات سوات، ملاکنڈ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں (آج) پیر سے بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا‘ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ کے دوران بارشوں کے سلسلے کا تیسرا مرحلہ پیر کے روز سے شروع ہوگا‘ بارشوں کے نئے سلسلے میں سوات سمیت پشاور ‘کوہاٹ‘ مردان مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بعض مقامات پر ہلکی اور موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے‘ بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کے بعد بتدریج ختم ہوجائیگا‘ بارشوں کی وجہ سے صوبے کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی بھی کی گئی ہے
738 total views, no views today
Comments


