بریکوٹ ، بریکوٹ بازا ر میں غیر قانونی پارکنگ ، پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا، بازار میں روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی پارکنگ کے باعث ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے، پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل طور ناکام ، اعلی حکام نوٹس لیں ، تفصیلات کے مطابق بریکوٹ بازار میں این ایچ اے کے جانب سے تجاویزات کے خلاف اپر یشن سے عوام کو کو ئی سہولت میسر نہ ہو سکا ، بازار میں غیر قانونی پارکنگ کے باعث ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے ، پولیس ٹریفک کنٹرول کر نے میں ناکام نظر اتے ہیں ، ایمر جنسی مر یض بھی اکثر اوقات بے ہنگم ٹریفک میں پھنس جا تے ہیں ، پولیس صرف وی ائی پیز کے امد رفت کے وقت نمودار ہو تے ہیں ، جبکہ وی ائی پیز رخصت ہو نے کے بعد پرانا مولوی اور پرانے تراویح کا سسٹم رائج ہو جا تا ہے، بریکوٹ بازار میں گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل تعینات ٹریفک عملہ چالان میں کمیشن بنانے کیلئے بریکوٹ بازار سے باہر اس پاس چوراہوں کھڑے نظر اتے ہیں ،بازار میں روڈ کے دونوں اطراف غیر قانونی پارک گاڑیوں کے لمبی لمبی قطاریں نمایاں نظر اتے ہیں ، بریکوٹ کے عوامی حلقوں نے پولیس کے اعلی حکام ڈی پی او سوات ڈی ائی جی ملاکنڈ رینج ، ائی جی خیبر پختوں خواہ سے پر زور مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہ بریکوٹ بازار میں ٹریفک کا مسلہ حل کر کے عوام کو سہولت فراہم کر یں ،
612 total views, no views today


