مینگورہ ، ضلع کونسل سوا ت کا اہم اجلاس گزشتہ روزخپل کور ماڈل سکول میں زیر صدارت ضلع نائب ناظم عبدالجبار خان منعقد ہوا ، ضلع ناظم محمدعلی شاہ ، خواتین ڈسٹرکٹ کونسلرز اور مختلف محکموں کے حکا م نے شرکت کی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کونسلرز نے اپنے علاقوں کے متاثرین ، ضلع کونسل ہال نہ ہونے اور سروے میں محرومیوں و دیگر مسائل پر تفصیل سے بحث کی ، اپوزیشن لیڈر احمد خان ، مسز نسیم اختر ، نثار احمد خان ، ثناء اللہ فاروقی ، ملک محمد اقبال ، شاہ ولی خان ، حیدرعلی خان ، ڈاکٹر بخت ناز ، ابن امین خان ، شوکت علی خان ، ارشاد خان ، سید افضل شاہ ، فیروز شاہ ایڈووکیٹ ، فضل معبود خان ،ملک فضل ربی ، محمد زیب خان ، نیاز احمد عاصم خان ، سرور خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقوں میں زلزلہ متاثرین کیلئے پاک آرمی نے جو سروے کیا وہ لائق تحسین ہے تاہم اس میں محرومیوں کے ازالہ کرکے باقی متاثرین کو بھی چیک دیئے جائیں ، انہوں نے کہا کہ جرگہ ہال سیدو شریف میں اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہ ملنے کی مذمت کرتے ہیں ، اور آئندہ اجلاس جرگہ ہال میں منعقد کیا جائے ، مقررین نے کہا کہ جلد ڈسٹرکٹ سکرٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ، اور فنڈز خرچ کی جائے ، مقررین نے خپل کورماڈل سکول میں اجلاس طلب کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اختیارات نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں یتیم بچوں کے سکول میں اجلاس منعقد کرنا پڑا ، حالانکہ جرگہ ہال میں اجلاس منعقد ہونا چاہیئے تھا ، اجلاس میں مرکزی اور صوبائی حکومت کی جانب سے فوری ریلیف کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا گیا ، جبکہ مطالبہ کیا گیا کہ سروے میں محروم لوگوں کو بھی شامل کیا جائے ، اجلاس میں ممبران نے کہا کہ اکاؤنٹ نمبر AC-5622-1 میں70 لاکھ روپے پڑے ہیں اس سے ڈسٹرکٹ کونسل ملازمین کی تنخواہیں دی جائے ، اجلاس میں ملازمین سے تمام ممبران نے یکجہتی کا اظہار کیا ، ضلع ناظم نے آخر میں اجلاس کو بتایا کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران ہمارے لئے قابل احترام ہیں انکے تجاویز پر عمل درآمد کریں گے اور کسی بھی سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کو ترجیح دیں گے۔
556 total views, no views today


