سوات (شہزاد نو ید )شگئی ہا ئی سکو ل میں پیڈ فا ونڈیشن کے جا نب سے حسن قرات ،نعت خوانی اورتقریری مقا بلو ں کا انعقا د کیا گیا جس میں مختلف سرکاری سکو لز،کالجزز اور مدارس کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،اوراپنے کارکردگی دکھا کر انعامات اپنے نا م کر لی تفصیلات کے مطا بق مینگورہ شگئی ہائی سکو ل میں پیس ایجو کیشن اینڈ ڈیوا لپمنٹ فا نڈیشن کے جانب سے حسن قرات، نعت خوانی اور تقا ریری مقا بلو ں کا انعقا د کیا گیا جس میں گورئمنٹ ہا ئی سکول نمبر 1،نمبر2 ، نمبر3 ،نمبر4اور شگئی ودویہ سکو ل اورمدرسہ گورنمنٹ دارلعلوم سید و شریف ،مد رسہ دارلعلو م چارباغ،مدرسہ دارلقران ،تعلیم القران ،مضاہر العلوم اور مدرسہ عمر ابن عبد الاعزیز کے طلباء نے بھر پو ر حصہ لیا ۔تقریب میں طلبہ ،اساتذہ ،سرکاری حکام،مذہبی اکابرین،سیا سی اور سماجی شخصیات شریک ہو ئے ایک جانب طلبہ نے خوبصورت آوازوں سے تقریب کی رونقیں بڑھایے تو دو سر ی طر ف طلبہ نے پر جو ش تقاریر کر کے سامعین کی لہو گرما دیے۔حسن قرات میں زیا دہ تر پو زیشن مدارس کو حاصل ہوئے جبکہ تقا ریروں میں سکولوں اور کالجزز کے طلبہ نمایاں رہے تقریب کے مہا ن خصوصی ناظم اعلی سوات محمد علی شاہ،صدر مدارس ملاکنڈصدیق احمد اور ڈی ڈی او ذلفقار الملک نے پوزیشن ہولڈز میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر نا ظم اعلی سوات محمد علی شاہ نے کہا کہ تعلیم ہمای ترقی کا بنیا د ہے اگر تعلیم نظام ٹھیک ہو ا تو سب کچھ ہو جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سوات کے لو گ تو صرف سڑکوں، ہسپتا لو ں، بازاروں پر توجہ دے رہے ہیں لیکن ہماری ترقی کابنیا د صرف اور صرف تعلیم میں ہے اانہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں 20فیصد تعلیم کے لئے ہیں اور وہ تعلیم پرلگنا چا ئیے انہو ں نے کہا کہ اگر سوات کے لو گ یہ نہیں چاتے کہ ہماری تعلیمی مسائل حل ہو جا ئے تو پھر ہم یہ کو ئی او رچیزوں میں لگادینگے اخر میں ناظم اعلی سوات نے پیس ایجو کیشن اینڈ ڈویلپمنٹ(پیڈ)فا نڈیشن کے ٹیم اور سکو لزز پرنسپل کا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بھی چا ہتے ہیں کہ سوات میں ہر سرکار ی اور پر ائیو ٹ تعلیمی ادارے میں اسطر ح کے پر وگرامز ہو جائے اور انشاء اللہ ہمارا کو شش ہو گا کہ سوات کے تعلیمی نظام کو بہت مستحکم بنایا جا ئے۔
764 total views, no views today


