سوات،ایس پی ایس کالج نے ڈسٹرکٹ پرائیویٹ اسکولز فٹ بال ٹورنامنٹ جیت کر سال 2015ء کے چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ واضح رہے کہ ایس پی ایس کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی۔ ایس پی ایس نے کل پانچ میچوں میں اٹھارہ گول کئے اور اس کے خلاف ایک گول اسکور ہوا۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ایس پی ایس نے سوات اسٹینڈرڈ پبلک اسکول کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے اپنی راہ ہموار کی۔ دوسری طرف خپل کور ماڈل اسکول نے دی نالج سٹی چارباغ کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں ایس پی ایس کالج اور خپل کور ماڈل اسکول کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اور ایک زبردست مقابلے کے بعد ایس پی ایس نے خپل کور ماڈل اسکول کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
636 total views, no views today


