مینگورہ، ڈیڈ ک چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ مینگورہ شہر میں کارپارکنگ کا مسئلہ جلد حل ہوجائیگا ، خوڑ کے اوپر کارپارکنگ بنانے کیلئے 8 کروڑ 20 لاکھ روپے کا فنڈ منظور ہوچکا ہے جس کے ذریعے بہت جلد مینگورہ خوڑ پر ایک جدید کار پارکنگ کی تعمیر پر کام شروع ہوجائیگا ، انجینئروں نے ایک ایسا نقشہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے سیلاب کے دوران مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا ، کار پارکنگ کی تعمیر سے نہ صر ف مینگورہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ حل ہوجائیگا بلکہ مینگورہ محنت کشوں اور ریڑھی بانوں کیلئے بھی جگہ مختص کردی جائیگی ، ان خیالات کا اظہارانہوں نے مینگورہ شہر میں کارپارکنگ کی جگہ کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک ایک سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے جس کی وجہ سے نہ مقامی لوگوں ، تاجروں بلکہ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس کے حل کیلئے مینگورہ خوڑ کے اوپر ایک جدید طرز کا کارپارکنگ کا قیام عمل میں لایا جائیگا ، جس سے نہ صرف علاقے کو امداً بلکہ عوامی مشکلات میں بھی کمی آئیگی ،انہوں نے کہا کہ مینگورہ کو ماڈل شہر بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے تمام منصوبے معیاری میٹرئل کے ساتھ بروقت مکمل ہوں گے ، اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئر مین رشید اقبال ، حاجی رسول خان اور حاجی محمد علی بھی موجود تھے ۔
1,014 total views, no views today


