مینگورہ،این ٹی ایس ٹیسٹ والی درجنوں لڑکیوں کو ہال میں جانے سے روک دیاگیاجس پر امیدوار والدین کے ہمراہ سراپا احتجاج بن گئے،باقاعدہ رول نمبر سلپ رہائشی پتوں پر ملے مگر جب مقررہ تاریخ کو ٹیسٹ دینے کیلئے پہنچ گئیں تو اندرجانے کی اجازت نہیں ملی،اس حوالے سے درجنوں لڑکیوں نے سوات پریس کلب میں والدین اوربھائیوں کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا،
اس موقع پر عندلیب رحمت ،بی بی ہاجرہ،عصمت بی بی اورسوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی اوردیگرامیدواروں نے کہاکہ این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے درخواستیں بھیجی اور بعدازاں انہیں متعلقہ رہائشی پتوں پر رول نمبر سلپ بھی ملے مگر جب اتوارکو مقررہ وقت پر امانکوٹ میں واقع سکول پہنچ گئیں تو انہیں ہال میں جانے سے روک دیا گیا ،عملہ کا کہناتھا کہ ان امیدواروں کے پاس شناختی کا رڈ موجود نہیں،مظاہرین نے کہاکہ ان کی عمریں شناختی کارڈ بنوانے کی نہیں تاہم انہیں این ٹی ایس ٹیسٹ دینے کیلئے رول نمبر سلپ کی شکل میں اجازت نامہ ملا ہے مگر اس کے باوجود بھی انہیں ہال میں جانے سے روکا جارہاہے جو سمجھ سے بالاتر ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے ٹیسٹ کیلئے مکمل تیاری کی ہے جبکہ جو ریکوائرمنٹ ہے وہ بھی پوری کردی ہے تو آخر ان پر ہال کے دروازے کیوں بند کئے گئے ہیں،اس موقع پر لڑکیوں کے والدین اوربھائیوں نے کہاکہ ان کی بچیوں کا قیمتی وقت فضول میں ضائع کیا جارہاہے جو نہ صرف افسوسناک بلکہ ایک قابل تشویش امر بھی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپران کی بچیوں کو این ٹی ایس ٹیسٹ دینے کا موقع فراہم کیا جائے تاکہ ان کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچ سکے اور ان میں پائی جانے والی تشویش کا بھی خاتمہ ہوجائے،اس موقع پر راحت ظاہر،سمیراشاہ دوران،آسیہ اوردیگر امیدواربھی موجود تھیں۔
337 total views, no views today


