مینگورہ، ایمپلائز یونین ڈسٹرکٹ کونسل سوات کا اجلاس زیر صدارت اقبال حسین چیئرمین لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا منعقد ہوا ، اجلاس میں خصوصی طور پر ایپکا ضلع سوات کے صدر علی رحمان ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد اور آل درجہ چہارم ضلع سوات کے صدر سید خطاب نے شرکت کی ، اجلاس میں گزشتہ پیش کردہ ڈیمانڈ بسلسلہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر بحث ہوا ، اس اجلاس کو بتایا گیا کہ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ کونسل سوات نے اپنے اجلاس منعقد ہ 24 نومبر 2015 ایک قرارداد بھی منظور کیا ہے ، مزیز بتایا گیا کہ لوگل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے چیپٹر نمبر 15 سکیشن نمبر 105 سب سیکشن نمبر 2 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ حکومت بشمول مقامی سروس کونسل اس وقت تنخواہوں مشاہروں اور پنشن کی ادائیگی اس وقت تک جب تک حکومت اسے مناسب تصور کریں آدائیگی کو یقینی بنائے گی ، سب سیکشن 108 ایکٹ ہذا کے احکام نافذالعمل کرنے کیلئے مطلوبہ تمام اقدامات اور اس کے تحت قائم ہونے والے مقامی حکومتوں کے نظام کیلئے عبوری ایک سال کی مدت کے اندر انجام دیئے جائیں گے ، اجلاس میں سیر حاصل بحث کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کل بمورخہ یکم دسمبر سے مکمل تالہ بند ہڑتال شروع کریں گے ۔
706 total views, no views today


