بریکوٹ ، تحصیل بریکوٹ کے 17 ویلج کونسلوں کے نومنتخب ناظمین نے مشترکہ اختیارات کے تعین بارے صوبائی حکومت ، ضلعی حکومت ، سرکاری حکام کو تحریری خط ارسال کر دیا ، ناظمین نے خط میں موقف اختیار کر تے ہو ئے کہا کہ تحصیل بریکوٹ 17 ویلج کونسلوں پر مشتمل تحصیل ہے، حالیہ بلدیاتی انتخابات میں علاقے کے عوام نے ان پر اعتماد کر کے بھاری اکثریت سے کامیاب کر ائے ہیں، لیکن بد قسمتی سے عر صہ چھ ماہ گزرنے کے باوجود نومنتخب ناظمین کا کوئی اختیارنہیں دیا گیا ہے اور ساتھ ساتھ ، دفاتر ، سیکرٹریز ، نائب قاصد ، وغیر ہ کا کوئی اثرات نظر آرہے ہیں، اور نہ ہی ناظمین کو اپنے اختیارات کا کوئی علم ہے،بلدیاتی نمائندگان ووٹ سے منتخب ہو ئے ہیں ، اور علاقے کے عوام ان سے مسائل حل کرنے کے تو قعات رکھتے ہیں ، سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر ناظمین کو تسلم نہیں کیا جاتا ،مزید کہا ہے کہ حکومت کا چار سالہ ترقیاتی بجٹ کے بارے ناظمین کو بریف کیا جا ئے ،اس حوالے ناظمین نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے 17 ویلج کونسلوں کے ناظمین نے مشتر کہ طور پر صوبائی حکومت اور ضلعی حکومت خط ارسال کیا ہے ، اور جس کاپیز کمشنر ملاکنڈ ڈویثرن ، وزیر اعلیٰ خیبر پختوں خواہ ، وزیر بلدیات ، سیکرٹری بلدیات ، ضلعی ناظم اعلیٰ سوات کو ارسال کر چکے ہیں، اور ہم نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے، جو پورے ضلع سوات کے تمام ویلج کونسل ناظمین کو اعتماد میں لیکر مشترکہ ایک تحریک چلا ئیں گے، پہلی فرصت میں ڈی سی سوات ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ، ضلعی ناظم اعلیٰ سوات ملاقاتیں کر یگی۔ جبکہ دوسری مرحلے میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، وزیر بلدیات عنائت اللہ خان، سیکرٹری بلدیات ست ملاقات کر یں گے، اگر اس کے بعد بھی ناظمین کے مسائل پرکسی نے توجہ نہیں دی ، تو تیسرے مرحلے میں وزیراعظم ہاوس ، اورسپر یم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے، اور اپنے عہدوں سے مستعفی ہو جا ئیں گے۔
593 total views, no views today


