بریکوٹ،بریکوٹ بازار میں کھاد ڈیلروں کے خلاف حکومتی سبسڈی پر عمل نہ کرتے ہوئے زرعی فارم سروسز ،بریکوٹ انتظامیہ نے آپریشن کردیا،بھاری جرمانے وصول کرلئے گئے جبکہ انہیں سخت تنبیہ دے دی کہ اگر کسی نے حکومتی پالیسی اور مقررہ کردہ نرخ سے تجاوز کی تولائسنس منسوخی کے علاوہ قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بریکوٹ بازار پر بریکوٹ انتظامیہ اور زرعی فارم سروسز سنٹر بریکوٹ نے مشترکہ کھاد ڈیلروں کے خلاف سخت کاروائی کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ محمد فہیم خان ،انچارج فارم سروسز سنٹر کے انچارج مشتاق خان نے بریکوٹ بازار میں کھاد ڈیلروں کے خلاف حکومتی سبسڈی ہونے کے باوجود من مانی قیمتوں پر کھاد فروخت کررہے تھے پر چھاپے مارے چھاپوں کے دوران متعدد کھاد ڈیلروں کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیاگیا۔بعد میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسان حضرات کھاد حکومتی ریٹ کے مطابق خرید اکریں جہاں کہیں بھی زائد ریٹ پر کھاد کی فروخت جاری ہو تو فوری طور پرزرعی سروسز سنٹر گورتئی کو اطلاع دیں تاکہ بروقت ان منافع خوروں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔
740 total views, no views today


