سوات، نوائے وقت میڈیا گروپ کی جانب سے زلزلہ متاثرین سوات میں امدادی پیکج تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل قمبر ‘رحیم آباد ‘ جامبیل‘ کوکارئی اور توتانو بانڈی تحصیل کبل کے زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں‘ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات سید محمود اسلم وزیر، ڈی ایس پی صدیق اکبر‘ یونین کونسل رحیم آباد قمبر کے ناظم عرفان چٹان اور نوائے وقت گروپ کے نمائندے ہارون سراج نے تقریباً 300 متاثرین زلزلہ میں کمبل ‘ 75 خواتین کی چادریں ‘ 50 مردانہ چادریں اور دیگر گرم ملبوسات کے علاوہ ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں۔ نوائے وقت گروپ زلزلہ متاثرین کے ساتھ قدم بہ قدم کھڑا ہے۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات نے نوائے وقت گروپ کی کاوش اور زلزلہ متاثرین کی مدد کرنے کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ نوائے وقت گروپ کے اس اقدام کو متاثرین نے بھی کافی سراہا اور کہا کہ نوائے وقت گروپ نے قدرتی آفات ہو یا کوئی اور مشکل وقت ہمیشہ عوام کی مدد میں پیش پیش رہا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی نوائے وقت گروپ کی جانب سے سیلاب زدگان اور متاثرین آپریشن میں بھی امدادی اشیاء تقسیم کی گئی تھیں۔
373 total views, no views today


