سوات،مسلم لیگ کو سوات میں فعال بنانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے ، یونین کونسل سطح پر تنظیم سازی سے پارٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی ، ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ سوات کے صدر قیموس خان اور جنرل سیکرٹری انجینئر عمرفاروق نے مقامی ہوٹل میں پارٹی رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،
مشاورتی اجلاس سے پارٹی رہنماؤں میاں گل شہریار امیرزیب، قوی خان ، ملک بیرم خان ، میانگل سعید ایڈوکیٹ، فیاض خان ، شاہ روان خان ، عظیم خان ، سراج خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں اندورنی اختلافات کی وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے ، پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم اور عہدوں کی تعیناتی میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا ، وزیراعظم نے سوات کا دورہ نہ کرکے کارکنوں کو مایوس کیا اور مطالبہ کیا کہ اگر پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کو پارٹی میں عزت کا مقام دیا جائے تاکہ یونین کونسل کی سطح پر مسلم لیگ ن کی از سر نو تنظیم سازی کرکے پارٹی کو فعال بنایاجاسکے ۔ اجلاس میں انجینئر عمر فاروق کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا گیا اورموقع پر ضلع سوت کے عہدیداروں اور ورکروں نے انجینئر عمرفاروق کی بحالی پر صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، جنرل سیکرٹری رحمت سلام خٹک اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیااس موقع پر صدر قیموس خان ، جنرل سیکرٹری انجینئر عمر فاروق نے رہنماؤں اور کارکنوں کو یقین دلایا کہ وہ انکے مسائل کے حوالے سے مرکزی اور صوبائی حکومت سے رابطہ کرکے کارکنوں کے تحفظات دور کرکے انکو جائز مقام دیا جائیگا۔ اس موقع پر دو قراردادیں منظور ہوئے جس میں وزیراعظم سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ خیبر پختونخوا کی تعمیر وترقی پر توجہ دیں جبکہ دوسری قرار داد میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی ۔
383 total views, no views today


