مینگورہ، مینگورہ شہر کے محلہ خونہ گل میں بجلی کے میٹر لٹک گئے ، کسی بھی وقت جانی ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں، محکمہ واپڈا کی خاموشی سے اہل علاقہ پریشان ہوگئے ، اہلیان علاقہ کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے بجلی کے میٹر اور تاریں گر گئیں ہیں، اور گلی میں لٹکے نظر ارہے ہیں، جس کی وجہ سے ان میٹروں سے عوام کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عوام کے مطابق بار بار محکمہ واپڈا کو آگاہ کیا جاچکا ہے
کہ وہ میٹروں کو دوبارہ دیواروں پر نصب کرے لیں تاحال محکمہ نے اس شکایات پر نوٹس نہیں لیا، محلے کے عوام کے مطابق کسی بھی وقت یہ میٹر کسی بھی جانی ضیاع کا سبب بن سکتے ہیں، اور اس ضیاع کی ساری ذمہ داری محکمہ واپڈا پر عائد ہوگی ۔
441 total views, no views today
Comments


