سوات،سوات کی وادی کالام میں نا معلوم افراد نے دن دیہاڑے تالاب توڑ کر ٹراوٹ فش فارم کی مچھلیاں دریائے سوات میں پھینک دی۔ ساڑھے چار لاکھ کا دھچکا لگا ہے، مالک محمد اعظم کا بیان۔ پولیس کے مطابق سوات کی وادی کالام میں نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے ایک نجی ٹراوٹ فش فارم’’کالام ٹراوٹ فش فارم‘‘ کا تالاب توڑ کر 2500قیمتی ٹراوٹ مچھلیاں دریائے سوات میں پھینگ دی۔فارم کے مالک محمد اعظم ولد روہیدار سکنہ کس کالام نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سوختہ لکڑیاں لانے جنگل کی طرف گیا تھا اس دوران نا معلوم افراد نے فارم کا ایک تالاب توڑ ڈالا ۔ تالاب میں موجود 2500ٹراوٹ مچھلیاں دریائے سوات میں بہہ گئے ہیں جس سے ان کو ساڑھے چار لاکھ کا دھچکا لگا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا کسی سے ذاتی دشمنی یا عداوت نہیں معاملہ صرف شرارت کا ہوسکتا ہے۔ پولیس جلد تفتیش کرکے ملزمان کا سوراغ لگائیں تاکہ ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔
758 total views, no views today


