بریکوٹ،پہلا ایس ایس پی ہلا ل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ فرینڈز الیون تندوڈاک اور قربان الیون ناؤ اگئی کرکٹ کلب کے مابین کھیلے جانے سے اختتام پزیر ہوگیا۔فائنل ٹرافی قربان الیون ناؤاگئی کے کھلاڑیوں نے اپنے نام کردی ۔یہ ٹورنامنٹ ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر کھیلا گیا جس میں 107ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹورنامنٹ میں بیسٹ آف باولر ماجد خان قربان الیون سے جبکہ بیسٹ بٹسمین رحمت علی فرئنڈز الیون کے حصے میں آئی۔فائنل میچ میں فرئنڈز الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے دس اوورز میں پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 82سکور کیا جبکہ قربان الیون نے 77سکور کرکے ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔مین آف دی میچ کشور خان رہے ۔اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر شیعب خان اور عطاء اللہ بھائی نے کہاکہ ایس ایس پی ہلال خان ایک بہادر آفیسرتھے انہوں نے اپنے دوران ملازمت میں جو کارنامے سرانجام دئیے ہیں وہ ریکارڈ پر ہیں ۔اسی کی یاد کو تاز ہ رکھنے اور نوجوانوں میں ان کی طرح جذبہ پیدا کرنے کے لئے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تاکہ ہم اپنے آنے والوں نسلوں کے زذہنوں میں اپنے قومی ہیروز کو ناصرف زندہ رکھیں بلکہ ان کے طرز زندگی کو اختیار کرسکیں بعد میں مہمانی خصوصی جماعت اسلامی حلقہ پی کے 81 زون امیر احسان خان ، نائب امیر زون محمد ریاض خان، جنرل سیکرٹری سربلند خان، بریکوٹ کے امیر محمد ظاہر خان ، جماعت اسلامی کے رہنما فدا محمد خان، ویلج کونسل بریکوٹ شرقی کے ناظم ظفر علی خان ، جماعت اسلامی تحصیل کونسل کے سابق امیدوار حاجی محمد آیاز خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کردی گئیں ۔
686 total views, no views today


