بریکوٹ، فضل ودود ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آباد بریکوٹ میں پانچ سو یتیم و لاچارطلبہ میں تعلیمی کیٹس تقسیم کردئیے گئے ۔ان کیٹس میں بستے ،کاپیاں اور پیسنل شامل تھیں۔فضل ودود ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر محمد عارف نے ہر سال دس غریب طلبہ کو پرائیویٹ سکولز کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کر ے گی ۔
جہالت کا خاتمہ ہمارا نصب العین ہے اور انشاء اللہ ملک میں تعلیم کی روشنی پھیلانے کا عمل جاری ر ہے ۔جمعے کے روز گورنمنٹ پرائمر ی سکول فضل آباد بریکوٹ میں فضل ودود ڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن نے غریب و لاچار طلبہ میں پانچ سو تعلیمی کیٹس تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فضل ودود ڈویلپمنٹ کے چیرمین ڈاکٹر محمد عارف،جنرل سیکرٹری ابرار خان،ہیڈ ماسٹر ولایت خان،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری بریکوٹ کے وائس پرنسپل عزیز الحق،محمد رحیم ،معراج خالدخان،ابرار احمد،فضل اللہ ،خورشید علی ،وسیم اقبال موجو د تھے ۔اس موقع پر فضل ودود ڈویلپمنٹ کے چیرمین ڈاکٹر محمد عارف اور جنرل سیکرٹری ابرار خان نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہاکہ فاؤنڈیشن تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی بھر پور جدوجہد کررہی ہے ۔ہم ان طلباء و طالبات کی معاونت کرتے ہیں جو کہ غربت کی وجہ سے سکول نہیں جا سکتے ہیں ان کی تما م تر اخراجات فاؤنڈیشن پوری کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ راوپنڈی میں انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تین سکولز کی مالی معاونت کررہے ہیں۔یہاں پر دیگر مسائل بھی وافر مقدار میں موجود ہیں مگر تعلیم کی اہمیت سب سے زیادہ ہے ۔غریب اور دیگر سماجی برائیوں سے اپنے معاشرے کو نکالنے کا واحد ذریعہ تعلیم ہے اس لئے ہمارا فاؤنڈیشن تعلیم پر توجہ دے رہی ہیں۔گورنمنٹ پرائمری سکول فضل آباد کے ہیڈماسٹر ولایت خان نے فضل ودود ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے اس عمل کو سراہتے ہوئے کہاکہ سرکاری اداروں میں زیادہ غریب خاندانوں کے بچے ہوتے ہیں ان کے والدین دو وقت کی روٹی کے لئے سرکرداں ہوتے ہیں اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورا کرنا ان کی بس کی بات نہیں ہوتی جس کی وجہ سے ان کے بچے سکول جانے سے محروم ہوجاتے ہیں آج ان کے ساتھ تعلیمی معاونت کرنا بہترین صدقہ ہے۔
257 total views, no views today


