مینگورہ ، تنظیم انسداد منشیات مینگورہ اور ایس آرایس پی کے زیر اہتمام عوام میں نشے کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے سوات پریس کلب میں سیمنار کا انعقاد ، ضلع ناظم سوات محمد علی ن ، چیئرمین عمر علی باچا ، ایس آرایس پی کے بہادر علی خان ، امن نتظیم ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حاجی زبیر خان ، اے این ایف پشاور کے حکام ، تحصیل کونسلر علی محمد خان ، تحصیل نائب ناظم فضل حمید خان اور دیگر نے نشے کے حوالے سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ نشہ ایک ناسور ہے اور ہمیں ملکر اس کے خلاف کردار ادا کرنا ہوگا ، نشے کی فروخت اور لانے کی روک تھام بھی کرنا چاہیئے ، اس موقع پر نشئی افراد پر مبنی کردار کا خاکہ پیش کیا گیا ، ایس آرایس پی کے بہادر علی اور ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ ٹی آئی ایم آرگنائزیشن نے جو قدم اٹھا یا ہے ، ہم اس کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور آج سے نشے کی فروخت کی روک تھام، عادی مریضوں کے علاج کے ہسپتال کے قیام اور دیگر امور نمٹانے کیلئے متعلقہ فورمز پر بات کریں گے ، انہوں نے کہا کہ نشہ کرنے والا شخص اپنے گھر ، معاشرے پر بوجھ ہوتا ہے تاہم ہمیں نشئی افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے اور علاج کرانے میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیئے ۔
540 total views, no views today


