بریکوٹ، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواکے معاؤن خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے بریکوٹ ٹی ایم اے کے زیر اہتما م صفائی مہم کا افتتاح کردیا اور بازار میں واک بھی کیا۔ہفتہ صفائی مہم 19دسمبر سے 26دسمبر 2015تک جاری رہے گا۔اس ہفتے منانے کا مقصد علاقے کو صاف ستھرا ء رکھنے اور عوام میں صفائی کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے ہے۔اپنے اردگرد ماحول کو صاف و ستھرا رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی نے ہفتہ صفائی مہم کے موقع پر میڈیا سے کیا ۔اس موقع پر ایڈیشنل اے سی محمد فہیم خان ٹی ایم او فضل ربی خان،تحصیل ناظم گوہر ایوب خان ،ضلعی کونسلر باچا حسین ،بریکوٹ بازار صدر معراج الدین ،کونسلر حسین خان ،ٹی ایم اے ٹیکسٹشن آفیسر محمد آیاز، سپروئزارظفر علی ،جنر ل کونسلر جاوید خان کے علاوہ بریکوٹ بازار کے تاجر برداری موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ بریکوٹ بازار ضلع سوات میں اہمیت کا حامل ہے ۔بریکوٹ بازار کی خوبصورتی پورے سوات پر اثر انداز ہو گی کیونکہ سیاح یہاں سے ہو کر سوات کے دیگر علاقوں کا رخ کر تے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ تجاوزات آپریشن کے بعد نکاس آب کا نظام درہم برہم ہو چکا تھا جس کے باعث برساتی نالیوں کے پانی دکانوں اور گھر وں میں گھس کر مالی نقصان کا باعث تھے ۔تاجر برداری کے مشکلات کو مدنظر رکھ 24لاکھ روپے کے خطیر رقم سے نکاس آب کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا ۔انہوں نے ہفتہ صفائی مہم کی اہمیت کے بارے میں کہاکہ اس کا مقصد عام لوگوں میں صفائی کی اغراض مقاصد سے اگاہ کرنا ہے ۔صفائی مہم صحت مند معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار اد ا کرتاہے ۔
578 total views, no views today


